کویت کا بین الاقوامی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر 100 فیصد ملکیت کے حقوق دینے کا اعلان

کویت کا بین الاقوامی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر 100 فیصد ملکیت کے ...
کویت کا بین الاقوامی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر 100 فیصد ملکیت کے حقوق دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) کویت بین الاقوامی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے پر 100 فیصد ملکیت کے حقوق دے گا۔ کویتی وزیر تجارت خالد الروضان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی کمپنیوں کو سو فیصد مالکانہ حقوق دے گا۔ العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کویتی وزیر نے کہا کہ کویت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سو فیصد حاکمانہ حقوق کی سہولتیں اور ترغیبات دی جائینگی، خارجی کمپنیوں کو اپنے یہاں آنے پر آمادہ کرنے کیلئے کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دیا جائیگا۔ یاد رہے کہ حالی ہی میں سعودی عرب میں تھوک وریٹیل کے کاروبار میں غیر ملکی کمپنیوں کو سو فیصد سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -