خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پرسعود ی ریلیف سینٹر کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ ،متاثرین کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پرسعود ی ریلیف سینٹر کا بنگلہ دیش ...
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پرسعود ی ریلیف سینٹر کا بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کا دورہ ،متاثرین کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت اور حکم پر انسانی حقوق اور قدرتی آفات میں متاثرین کے لئے کام کرنے ادارے ’’کنگ سلمان ہیومین ٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ‘‘ نے بنگلہ دیش میں روہنگیا کے مظلوم مسلمان پناہ گزینوں کے مسائل جاننے اور انہیں حل کرنے کے لئے ’’پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا ہے ،سعودی ریلیف سینٹر کے اس دورے کا اہتمام بنگلہ دیشی سرکاری اداروں اور پناہ گزینوں کے حوالے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’’آئی ایم او ‘‘ سے ہونے والے رابطے کے بعد عمل میں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں:’لوگ کہتے تھے ہم صرف باورچی اور ڈرائیور بن سکتے ہیں، آج میں 300 ارب روپے کی کمپنی کا مالک ہوں‘ سعودی عرب پہنچنے والے کسان کے بیٹے کی ترقی کی وہ کہانی جو ہر نوجوان کو یاد کر لینی چاہیے
’’عرب خبر رساں ادارے ‘‘ کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی ٹیم نے جو اس وقت کاکس بازار شہر میں موجود ہے نے پناہ گزینوں کے لیے بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا تا کہ مطلوبہ امداد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جلد از جلد فراہم کیا جا سکے، سعودی ادارے کا یہ اقدام میانمار کے پڑوسی ممالک میں روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے کا حصہ ہے۔کنگ سلمان سینٹر اس بات کا خواہاں ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی شراکت سے مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

عرب دنیا -