دبئی میں غیر ملکی خاتون نے ایک ایسا جملہ کہہ دیا کہ پاکستانی شہری نے خنجر کے23 وار کرکے جان لے لی، ایسی کیا بات تھی؟ جان کر آپ کو بھی اس واقعہ پر بے حد افسوس ہوگا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی نے ”احمق“ کہنے پر ایک فلپائنی خاتون کو قتل کر دیا۔ 19فروری کو دبئی پولیس کو ایک فلیٹ میں خاتون کے قتل کی اطلاع ملی۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو موقع پر فلیٹ کا کرایہ دارایشیائی شخص موجود تھا، اسی نے پولیس کو قتل کی اطلاع دی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ”میں کام سے واپس آیا تو فلیٹ کا دروازہ کھلا تھا، جب میں اندر داخل ہوا تو سامنے خاتون کی لاش پڑی تھی۔ میرے فلیٹ کا تمام سامان بھی ادھر ادھر بکھرا پڑا تھا۔ ‘ ‘ اس شخص کا کہنا تھا کہ ”وہ اور 26سالہ مقتولہ خاتون گزشتہ ایک سال سے اس فلیٹ میں ایک ساتھ رہ رہے تھے۔“
مزید جانئے: سعودی شوہروں کی یہ عادت خواتین کو ذہنی مریض بنارہی ہے، ماہرین نے انتہائی پریشان کن انکشاف کردیا
پولیس اس پراسرار قتل کا سراغ لگانے میں لگ گئی۔ پولیس کو ایک صفائی کمپنی میں کام کرنے والے خورشید نامی پاکستانی شخص پر شک ہوا ، جو ان دنوں اس فلیٹ کی بلڈنگ میں ڈیوٹی دے رہا تھا۔ پولیس کو شک اس لیے ہوا کہ خورشید کی گردن اور چہرے پر ناخن کی خراشوں کے نشان موجود تھے۔ لہٰذا پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، جب تفتیش کی گئی تو اس نے اقبال جرم کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ ”وقوعے کے روز میں کوریڈور میں صفائی کر رہا تھا کہ اس خاتون نے میرے اوپر پانی پھینک دیا۔ جب میں نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے الٹا مجھے ہی احمق کہہ دیا۔ اس پر طیش میں آ کر میں نے چاقو کے وار کرکے اسے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے۔