’اب جو بھی کفیل غیرملکی ملازمین کے ساتھ یہ کام کرے گا فوی بھاری جرمانہ کریں گے‘ بالآخر سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا سب سے بڑا مطالبہ پورا ہوگیا، حکومت نے اپنے ہی شہریوں کے خلاف شاندار اعلان کردیا

’اب جو بھی کفیل غیرملکی ملازمین کے ساتھ یہ کام کرے گا فوی بھاری جرمانہ کریں ...
’اب جو بھی کفیل غیرملکی ملازمین کے ساتھ یہ کام کرے گا فوی بھاری جرمانہ کریں گے‘ بالآخر سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا سب سے بڑا مطالبہ پورا ہوگیا، حکومت نے اپنے ہی شہریوں کے خلاف شاندار اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ممالک میں روزگار کی تلاش کے لئے جانے والوں کو یوں تو کئی طرح کے مسائل سے واسطہ پڑتا ہے لیکن یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ان کے استحصال کی بڑی وجہ یہی ہے کہ اقامہ کفیل کے قبضے میں ہوتا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کی کئی کوششوں کے بعد اب کفیلوں کو سخت ترین وارننگ جار ی کر دی گئی ہے، تا کہ کسی کو غیر ملکی ملازمین کا استحصال کرنے کی جرأت نہ ہو سکے۔

’ملک میں مقیم ہر غیر ملکی فوراً یہ کام کرلے، ورنہ پھر بعد میں نہ کہنا خبر نہ ہوئی کیونکہ۔۔۔‘ سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا، غیر ملکیوں کو آخری موقع دے دیا
سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ میں مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت محنت و سماجی ترقی کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے کہ ملازمین کا پاسپورٹ رکھنے کے لئے ان کی تحریری رضامندی درکار ہوگی، اوراگرکوئی کفیل تحریری رضامندی کے بغیر پاسپورٹ رکھے گا تو اسے بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی ایک ملازم کا پاسپورٹ رکھنے والے کفیل کو دو ہزار ریال جرمانہ ہوگا اور جتنے ملازمین کے پاسپورٹ رکھیں جائیں گے اور اسی حساب سے جرمانہ بھی بڑھتا جائے گا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کفیل کو اپنا سٹیٹس درست کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ اگر دئیے گئے وقت میں کفیل اپنا سٹیٹس درست نہیں کرپاتا تو جرمانہ بھی دوگنا ہوجائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -