دبئی میں سانحہ بہاولپور کے شہداء اور ثواب گل کے بڑے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے دعا
دبئی(عطیہ مصطفٰے سے)بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں ہونے والے ملکی تاریخ کے افسوسناک واقعہ نے جہاں پاکستانیوں کو دکھی کر دیا ہے وہیں تارکین وطن بھی اپنے ہم وطنوں کے ساتھ پیش آنے والے اس دردناک حادثے کے دکھ کو محسوس کر رہے ہیں ،دبئی میں مقیم صحافی برادری بھی اس المناک واقعے پر غمزدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یوجے یو اے ای زون کے فنانس سیکٹری سجاد اکبر خان کی رہائش گاہ پرپی ایف یو جے یو اے ای زون کے جوائنٹ سیکٹری ثواب گل کے بڑے بھائی کی وفات اور عید سے ایک روز قبل سانحہ بہا ولپور میں سینکڑوں جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مشہور مذہبی شخصیت ڈاکٹراکرم شہزاد نے دعا کروائی۔
تقریب میں پی ایف یو جے یو اے ای کے جنرل سیکٹری سید مدثر خوشنود ،مجلس عاملہ کے چیئرمین طارق ندیم ،سینئر ممبر اعجاز احمد گوندل اور عمران خان یوسفزئی نے شرکت کی اور مرحومین کے ایصا ل ثواب اور بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعا کی۔