دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین میلا سج گیا، دبئی کے حکمران نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اتنا پیسہ بہا دیا کہ پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جیتنے والے کے لیے 1ارب انعام کا اعلان

دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین میلا سج گیا، دبئی کے حکمران نے اپنا شوق پورا کرنے ...
دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین میلا سج گیا، دبئی کے حکمران نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اتنا پیسہ بہا دیا کہ پوری دنیا کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جیتنے والے کے لیے 1ارب انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم گھڑ سواری کے بے حد شوقین ہیں۔ ان کے گھوڑے دنیا بھر میں ہونے والے گھڑ دوڑوں میں شریک ہوتے ہیں۔ اب انہوں نے دبئی میں ایسی عالیشان مہنگی ترین گھڑ دوڑ کا انعقاد کروا دیا ہے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ دبئی میں ہونے والے اس گھڑدوڑ کے مقابلے کو ”گھڑسواری کا ورلڈکپ“ کہا جاتا ہے جس کا آغاز 1996ءمیں ہوا تھا۔ رواں سال اس کے فاتح کے لیے ایک ارب روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے گھڑ سوار حصہ لے رہے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے امراءبھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

واٹس ایپ خفیہ اداروں کو صارفین کے پیغامات تک رسائی دے : برطانیہ کا مطالبہ

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن راشد المختوم 4ارب ڈالر(تقریباً 4کھرب روپے) کی دولت بینکوں میں پڑی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے 40کروڑ ڈالر(تقریباً 40ارب روپے) کی لگژری کشتی خریدی تھی اور دنیا بھر میں ان کے محلات موجود ہیں۔ ان کے پاس ہزاروں گھوڑے ہیں جو دنیا بھر میں 4ہزار سے زائد مقابلے جیت چکے ہیں۔1997ءمیں شدید بارش کے باعث یہ ورلڈ کپ 5دن تاخیر سے منعقد کروایا گیا تھا۔

تب شیخ محمد بن راشد المختوم نے متحدہ عرب امارات کی ایئرفورس کے ہیلی کاپٹروں کو حکم دیا تھا کہ وہ ٹریک کے اوپر پرواز کریں تاکہ ان کے پروں کی ہوا سے ٹریک خشک ہو جائے اور مقابلہ جلد منعقد ہو سکے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ مقابلہ دبئی کے اس گھڑ سواری کے میدان کی تعمیر سے لے کر اب تک سب سے بڑا مقابلہ ہے جس پر شیخ محمد بن راشد نے پیسہ پانی کی طرح بہایا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -