قطر اور ایرانی فوج کے درمیان خفیہ میٹنگ اور 50 کروڑ ڈالر۔۔۔عرب دنیا سے سب سے تہلکہ خیز خبر آگئی،سعودی عرب نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ ایران کے ساتھ قطر بھی۔۔۔

قطر اور ایرانی فوج کے درمیان خفیہ میٹنگ اور 50 کروڑ ڈالر۔۔۔عرب دنیا سے سب سے ...
قطر اور ایرانی فوج کے درمیان خفیہ میٹنگ اور 50 کروڑ ڈالر۔۔۔عرب دنیا سے سب سے تہلکہ خیز خبر آگئی،سعودی عرب نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ ایران کے ساتھ قطر بھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک سعودی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ایرانی فوج کے سینئر افسر اور قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں گزشتہ ہفتے خفیہ میٹنگ ہوئی ہے ۔
اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس خفیہ میٹنگ کا بندوبست عراقی حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا اور دوحہ روانگی سے قبل قطری حکام کی جانب سے بغداد ایئرپورٹ پر 500 ملین ڈالر(50 کروڑ ڈالر) ان قطریوں کی رہائی کیلئے دیا گیا جن کو جنوبی عراق میں دوران شکار پکڑ لیاگیا تھا۔

’ اس لڑکی نے مجھے مردانگی سے محروم نہیں کیا بلکہ یہ کام میں نے خود کیا کیونکہ۔۔۔ ‘ جنسی زیادتی کی کوشش پر 23 سالہ لڑکی کے ہاتھوں اپنی مردانگی سے محروم ہونے والے پنڈت نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں
’اوکاز ‘نے اپنی رپورٹ میں مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ”معاہدے کے مطابق قطر عرب اسلامک ،امریکی سمٹ کی مخالفت کرے گا اور رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ کے انتظامات سمٹ سے صرف 27 گھنٹے قبل کئے گئے“۔
عرب خبر رساں ادارے”گلف نیوز قطر‘ کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مستقبل قریب میں قطر اور ایران کے درمیان انٹیلی جنس کے حوالے سے تعاون پر بڑی پیش رفت کا امکان ہے جس کے ذریعے ایران اپنا ایجنڈا خطے میں آگے لیکر بڑھے گا۔
عرب اور خلیجی ممالک کی جانب ایران پر خطے میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینے اور عرب ممالک کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے ریاض سمٹ جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شرکت اور اس سمٹ میں عرب اور دیگر مسلم ممالک کی جانب سے ایران کے دہشتگردی کو فروغ دینے کے ایجنڈے کی مخالفت کی گئی جبکہ اس سمٹ میں قطر سمیت تمام ممالک نے ڈیکلیریشن پر دستخط کئے گئے۔

مزید :

عرب دنیا -