’اب یہ کام ہم اپنے ملک میں ہی کریں گے‘ سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا، بہت سے ممالک کو پریشان کردیا

’اب یہ کام ہم اپنے ملک میں ہی کریں گے‘ سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا، بہت سے ...
’اب یہ کام ہم اپنے ملک میں ہی کریں گے‘ سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا، بہت سے ممالک کو پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں اسلحے کے تیسرے بڑے خریدار ملک سعودی عرب نے غیروں پر انحصار ختم کرنے کے لئے جنگی ساز و سامان اور ہر طرح کا اسلحہ بھی خود ہی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد اسلحہ بیچ کر سالانہ اربوں ڈالر کمانے والے مغربی ملک سخت پریشانی میں مبتلاءہو گئے ہیں۔
نیوز سائٹ فارچون کے مطابق سعودی وزیر دفاع و نائب ولی عہد محمد بن سلمان نے پیر کے روز ایک خطاب کے دوران مملکت کی معیشت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا نقشہ پیش کیا، جن میں سے اہم ترین نقطہ یہ تھا کہ 2017ءکے اختتام تک اسلحہ سازی سے متعلق ایک سرکاری ملکیتی ہولڈنگ کمپنی قائم ہو جائے گی، جو کہ نئے مقامی دفاعی سیکٹر کی رہنمائی اور نگرانی کرے گی۔

سعودی نائب ولی عہد کو سفارتکار آپس میں کس نام سے پکارتے ہیں؟ وہ نام سامنے آگیا کہ جان کر آپ بھی مسکرا پڑیں گے
سعودی عرب نے ایک اندازے کے مطابق 2015ءمیں تقریباً 87 ارب ڈالر (تقریباً 87کھرب پاکستانی روپے) اسلحے کی خریداری پر خرچ کئے۔ سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا ”اس بات کی کوئی تُک نہیں بنتی کہ ہم 2015ءمیں اسلحے پر خرچ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گئے ہیں لیکن ہماری اپنی اسلحے کی صنعت نہیں ہے ۔“
واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اسلحے کی خریداری پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر ہر سال امریکا کی جیب میں جاتے ہیں، اور سعودی عرب کی طرف سے اپنی اسلحہ سازی کی صنعت قائم کرنے سے سب سے بڑا نقصان بھی امریکا کا ہی ہوگا۔ سعودی فیصلے کے نتیجے میں بوئنگ، لاک ہیڈ مارٹن، جنرل ڈائنامکس اور رے تھین جیسی امریکی اسلحہ ساز کمپنیاں اربوں ڈالر کے معاہدوں سے محروم ہوجائیں گی۔

مزید :

عرب دنیا -