جھوٹی خبروں کی رپورٹنگ پر خلیجی ریاست نے ویب سائٹ پر پابندی عائد کر دی
دبئی (آن لائن)متحدہ عرب امارات نے معروف ویب سائٹ اور میگزین عرب بزنس پر عبوری پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق یہ ادارہ جھوٹی اور من گھڑت خبروں دینے میں مصروف تھا۔ اماراتی حکومت نے واضح کیا ہے کہ میگزین کی اشاعت اور ویب سائٹ کی بندش فی الحال ایک ماہ کے لیے کی گئی ہے کیونکہ اس نے حقائق کے منافی رپورٹنگ کی ہے۔ میگزین کے ایک نیوز ایڈیٹر نے حکومتی اقدام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سات ریاستوں کا اتحاد ہے اور قطر کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد میں بھی شامل ہے۔