یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی نے عید پر کیک کاٹا
دوبئی (عطیہ مصطفے سے)بیرون ملک میں موجود کوئی بھی تہوار کمیونٹی کے افراد کو اکٹھا کرنے کا سبب بنتا ہے گزشتہ روز پی ایف یو جے یو اے ای زون کے فیملی ممبران فنانس سیکٹری سجاد اکبر کی دعوت پر انکی رہائش گاہ میں اکٹھے ہوئے جہاں انہوں نے مہمانوں کے لیئے روائتی پاکستانی کھانوں اورسویٹس سے تواضع کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر اکرم شہزاد۔کےعلاوہ جنرل سیکٹری سید مدثر خوشنود ،مجلس عاملہ کے طارق ندیم چوہدری ۔سینئر ممبر اعجاز گوندل اور عمران خان یوسفزئی نے شرکت کی۔ اور ملک کی ترقی کے لیئے خصوصی کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔