سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے 3مقامات مختص ،کون کہاں تصدیق کرسکتاہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے تین ایسے مقامات مختص کردیئے ہیں جہاں جا کر تارکین وطن کیلئے اپنی بائیومیٹرک تصدیق کراسکتے ہیں، تصدیق نہ کرانیوالے افراد کی کسی بھی قسم کی کاغذی کارروائی کی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گا۔
مکہ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خلف اللہ التواریکی نے ’روزنامہ المدینہ ‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تارکین وطن اپنے اور اپنے چھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے ڈیٹا کے اندراج کیلئے بائیو میٹرک تصدیق ضرور کرائیں ورنہ ان کی کسی بھی قسم کی کاغذی کارروائی کی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گا۔
تارکین وطن اور ان کے ماتحت ضلع القندراآفس میں جمع کرائیں ۔وہاں خواتین اور بچوں کیلئے ایک اور دفتر التھالیہ بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ماﺅں کے بچے الرہاب ضلعی آفس میں بھی اپنی انگلیوں کے نشانات کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔
ایسے لوگ جو کسی مجبوری کی وجہ سے خود نہیں جا سکتے ان کے پاس دفتری ملازمین خود جا کر انگلیوں کے نشانات لائیں گے۔رواں برس جنوری میں محکمہ پاسپورٹ نے بائیومیٹرک رجسٹریشن کے فنگر پرنٹس سے متعلق قواعد و ضوابط میں تبدیلی کی تھی ۔قبل ازیں یہ شرط صرف تارکین وطن کے 15سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے بچوںکیلئے لازم تھی۔
اس حوالے سے تارکین وطن مزید معلومات سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ سے لے سکتے ہیں۔سعودی میڈیا مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ ایم او آئی کی ویب سائٹ پر جائیں ،”الیکٹرونک انکوائریز “پر کلک کریں ،پھر ”پاسپورٹ“ ،اسکے بعد ”پبلک کوائری فنگر پرنٹس انرولمنٹ“ پر کلک کریں،پھر اقامہ نمبر درج کریں ،تصویر لگائیں اور ”ویو “میں جا کر نتائج حاصل کریں۔