شارجہ میں دوستوں کیساتھ سیر کیلئے جانیوالے پاکستانی کی چھوٹی سی غلطی نے جان لے لی
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے الخان ساحل پرپانی میں ڈوب کر 40سالہ پاکستانی شہری ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق پولیس نے بتایاکہ مرنیوالاشخص دوستوں کیساتھ سیر کیلئے ساحل پر گیاتھا جہاں تیراکی شروع کردی لیکن موسم ٹھیک نہیں تھا اور پانی کا بہاﺅ تیز تھا۔اطلاع ملتے ہی وہیں پر تعینات کوسٹل گارڈ اور ریسکیو یونٹ موقع پر روانہ کردیاگیا جنہوں نے ڈوبنے والے شخص کو ڈھونڈ نکالالیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔
موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے پولیس نے لاش قبضے میں لے کر فارنزک لیبارٹری منتقل کردی۔
یہودیوں کے روحانی پیشوا نے عجیب غریب فتوی دیدیا,1600 شادی شدہ عورتوں کے گھر اجاڑ دیے