سعودی عرب نے انتہائی تشویشناک کام کرنے کی تیاری کرلی، جانے والوں کو ویزا فیس کے علاوہ اب اس چیز کے بھی پیسے دینا پڑیں گے

سعودی عرب نے انتہائی تشویشناک کام کرنے کی تیاری کرلی، جانے والوں کو ویزا فیس ...
سعودی عرب نے انتہائی تشویشناک کام کرنے کی تیاری کرلی، جانے والوں کو ویزا فیس کے علاوہ اب اس چیز کے بھی پیسے دینا پڑیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بھاری اخراجات کے سبب حج کی سعادت حاصل کرنا پہلے ہی عام آدمی کے بس کی بات نہیں تھی لیکن اب سعودی حکومت ایک ایسے فیصلے پر غور کررہی ہے کہ جس کے بعد یہ اخراجات اور بڑھنے والے ہیں۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس (سی سی ایچ آئی) حاجیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کو بھی لازمی قرار دینے پر بھی غور کررہی ہے۔ حاجیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس لازمی قرار دے دی گئی تو انہیں دیگر اخراجات کے علاوہ اس مد میں بھی رقم جمع کروانا ہوگی۔ اس سے پہلے حج اور عمرہ کے لئے آنے والے زائرین اس پابندی سے مستثنیٰ تھے جبکہ سفارتکاروں کو بھی یہ استثنیٰ حاصل تھا، البتہ سعودی عرب آنے والے باقی غیر ملکیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس ضروری قرار دی گئی تھی۔

سعودی عرب میں غیرملکیوں کے سعودی بینکوں سے قرضوں کے حصول پر پابندی کی حقیقت سامنے آگئی
زیر غور تجاویز کے مطابق سات مختلف انشورنس کمپنیاں ہیلتھ انشورنس کی خدمات فراہم کریں گی۔ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ویزے کے لئے درخواست داخل کرتے وقت ہی ہیلتھ انشورنس پالیسی کا بھی انتخاب کرنا ہوگا، جس کے اخراجات منتخب کردہ کمپنی کی خدمات کے مطابق آن لائن وصول کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی تمام غیر ملکیوں پر میڈیکل انشورنس لازمی قرار دے دی گئی تھی، البتہ مصر، بھارت اور پاکستان سے آنے والوں کو استثنیٰ حاصل تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک ان تین ممالک کے شہریوں کے لئے بھی میڈیکل انشورنس لازمی قرار دے دی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -