سعودی عرب میں شہری علاقے پر میزائل حملہ، ایک شخص زخمی

سعودی عرب میں شہری علاقے پر میزائل حملہ، ایک شخص زخمی
سعودی عرب میں شہری علاقے پر میزائل حملہ، ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) یمن سے باغیوں نے صوبہ نجران کے علاقے میں سرحدی گاﺅں پر میزائل سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ورکرزخمی ہوگیا اور آتشزدگی سے سامان جل گیاجس کی تصدیق سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کردی اور کہاہے کہ سویلین آبادی پر میزائل حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
عر ب نیوز کے مطابق سعودی اتحاد کے ترجمان کاکہناتھاکہ حوثی باغی ایسے جارہانہ اقدامات اس لیے اٹھاتے ہیں کیونکہ انہیں ”کچھ علاقائی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے جن کا مقصد شہریوں، خطے اور عالمی سیکیورٹی کو داﺅ پر لگانا ہے“۔
دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی فوج کاکہناہے کہ جنوبی سعودی عرب میں حوثی باغیوں کے خلاف مہم کے دوران ایک اماراتی فوجی شہید ہوگیااور سعید متار الکابی کا جسد خاکی جمعہ کو وطن پہنچ گیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مارچ 2015ءسے اب تک تقریباً100اماراتی شہری شہید ہوچکے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -