سعودی عرب میں پہلی جماعت کی لڑکی سے انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو منظر عام پر، یہ کس نے کیا؟ ایسا انکشاف کہ پورے ملک میں تہلکہ برپاہوگیا، کوئی تصور نہ کرسکتا تھا کہ۔۔۔

سعودی عرب میں پہلی جماعت کی لڑکی سے انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو منظر عام پر، ...
سعودی عرب میں پہلی جماعت کی لڑکی سے انتہائی شرمناک حرکت، ویڈیو منظر عام پر، یہ کس نے کیا؟ ایسا انکشاف کہ پورے ملک میں تہلکہ برپاہوگیا، کوئی تصور نہ کرسکتا تھا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی جرائم کے واقعات تو بدقسمتی کے ساتھ پہلے بھی سامنے آتے رہتے ہیں لیکن شاید ہی کبھی پہلے یہ بات سننے میں آئی ہو کہ پہلی جماعت کی طالبہ کو اسی کے ہم جماعت طلباءنے جنسی حملے کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ لرزہ خیز دعوٰی سعودی عرب میں ایک خاتون کی جانب سے کیا گیا ہے، جنہوں نے ایک ویڈیوکے زریعے نا صرف اس پر احتجاج کیا ہے بلکہ قانونی کاروائی کی اپیل بھی کی ہے۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق جدہ ایجوکیشن افیئرز ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان حمود الصغیراں کا کہنا تھا کہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بچی کو اس کے دو ہم جماعت بچوں نے کمرے کے کونے میں دبوچ کر زبردستی بے لباس کیا اور اس پر جنسی حملہ کیا۔ ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ اس کی بچی پہلی جماعت کی طالبہ ہے اور یہ واقعہ سکول میں پڑھائی کے پہلے اور تیسرے پیریڈ کے درمیان پیش آیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس ٹیچر کو بھی جواب دینا پڑے گا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام جس کی ذمہ داری تھی۔
رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس نے سکول کا دورہ کیا اور متعدد افراد کے بیانات قلم بند کئے۔ معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ماہر قانون فہد محبوب کا کہنا تھا کہ کیس پولیس کے پاس پہنچنے پر بچی کا طبی معائنہ کروایا جائے گا اور اگر میڈیکل رپورٹ میں جنسی حملے کی تصدیق ہوئی تو مقدمے کے اختتام تک بچی کو کیئر ہوم میں رکھا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -