کشمیر اور برما کے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت، اسرائیل سے تعلقات عرب علاقوں کے قبضہ چھوڑنے سے مشروط،اسلام فوبیا کے بڑھتے رجحان پر تفشیش کا اظہار : عرب سربراہی کانفرنس کا اعلامیہ جاری
بحیرہ مردار(ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب لیگ کا اٹھائیسواں سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ہے جس کے اختتام پر عرب لیگ نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ میں کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کر شدید مذمت کی گئی ہے، جبکہ سربراہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ قابض عرب علاقے چھوڑنے پراسرائیل سے تجدیدتعلقات پر غور کیا جاسکے گا۔ اسلام فوبیا کے بڑھتے رجحان پر اظہار تشویش کیا گیا اور ایران کے زیر قبضہ جزائرپرمتحدہ عرب امارات کی ملکیت کے حق کی حمایت کی گئی۔
ترنگے کے لئے تیز ہوائیں ناقابل برداشت، 3 دن سے واہگہ پر بھارت جھنڈا لہرایا نہیں گیا
عرب ٹی وی کے مطابق عرب سربراہان نے یمن میں صدر ہادی کی آئینی حکومت کی حمایت پر اتفاق رائے کیا ہے۔ اعلامیے میں شامی بحران کاعسکری طاقت کے بجائے سیاسی حل پر زوردیا اور فلسطینی عوام کی بھرپور مدد کے عہد کا اعادہ بھی کیا گیا۔فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت، ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کی غاصبانہ کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
ججز دباﺅ میں نہیں آتے، اداروں کی مضبوطی سے ملک مستحکم ہوتا ہے: چیف جسٹس آف پاکستان
عرب سربراہان نے لیبیابحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کی زیرسرپرستی مذاکرات کامطالبہ کیا گیا۔ عراقی سرزمین کی خودمختاری وسا لمیت کی حمایت پر بھی اتفاق رائے کیا گیا۔ جبکہ عرب ٹی وی نے سعودی خارجہ عادل الجبر کے حوالے سے کہا ہے کہ آیندہ عرب سربراہی کانفرنس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔