سعودی عرب کے بعد کویت میں بھی کریک ڈاﺅن، کن طاقتور ترین لوگوں کو گرفتار کرلیا؟ عرب دنیا میں نیا ہنگامہ برپاہوگیا

سعودی عرب کے بعد کویت میں بھی کریک ڈاﺅن، کن طاقتور ترین لوگوں کو گرفتار ...
سعودی عرب کے بعد کویت میں بھی کریک ڈاﺅن، کن طاقتور ترین لوگوں کو گرفتار کرلیا؟ عرب دنیا میں نیا ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں درجنوں شہزادوں اور وزراءکی گرفتاری کا ہنگامہ ابھی جاری تھا کہ کویت میں بھی درجنوں اہم اور طاقتور شخصیات کو جیل بھیجنے کا واقعہ پیش آ گیا ہے۔ جیل بھیجے گئے سابق ارکان پارلیمنٹ و دیگر سیاسی کارکنان پر الزا م تھا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور ملک میں بے امنی کو ہوا دینے کی کوشش کی۔ ان میں حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے 8سابقہ ارکان پارلیمنٹ اور دو موجودہ ڈپٹی بھی شامل ہیں۔ انہیں ایک سے پانچ سال تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

شاہ عبداللہ کے گرفتار صاحبزادے متعب بن عبداللہ کو سعودی حکومت نے رہا کردیا ،کس چیز کے بدلے رہا کیا گیا ؟جان کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق قومی اسمبلی کی بلڈنگ پر دھاوابولنے کا واقعہ 16 نومبر 2011ءکے دن اس وقت پیش آیا جب اپوزیشن کارکنان اس وقت کے وزیراعظم شیخ ناصر الاحمد الصباح کے خلاف کرپشن کے الزامات پر احتجاج کررہے تھے۔ دسمبر 2013ءمیں کویتی کرمنل کورٹ نے تمام ملزمان کو رہا کردیا تھا لیکن استغاثہ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -