”اگلے چند دن کے دوران یہ کام کسی صورت نہ کرنا،، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے ملک میں مقیم پاکستانیوں کو سخت ہدایت جاری کردی
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے ملک میں مقیم پاکستانی باشندوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پرمٹ کے بغیر حج کی ادائیگی کے لئے بالکل نہ جائیں اور اس حوالے سے سعودی قوانین کی سختی سے پابندی کی جائے۔عرب نیوز کے مطابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی ہمیشہ کی طرح سعودی قوانین کا احترام کریں اور جو کاروبار یا سیر کے ویزے پر آئے ہیں وہ کسی بھی صورت پرمٹ کے بغیر حج کی ادائیگی کےلئے نہ جائیں۔منظورالحق کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت عازمین حج کو سہولتوں کی فراہمی پر اربوں ریال خرچ کرتی ہے اور ان کی سیکیورٹی کوبھی یقینی بنانے کے اقدامات کئے جاتے ہیں ،دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے قوانین بھی بنائے گئے ہیں جن پر عمل ضروری ہے۔اب یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان قوانین پرعمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:ائی لینڈ جانیوالوں کیلئے اچھی خبر، پہلا حلال ہوٹل کھل گیا
یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پہلے ہی پرمٹ کے بغیر حج کی ادائیگی سختی سے ممنوع ہے ،پابندی کی خلاف ورزی پر سزاو¿ں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔قوانین کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ دس سال کے لئے سعودی عرب سے بے دخل بھی کیا جاسکتا ہے۔دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی دی جاسکتی ہیں۔ایسے افراد جو پرمٹ کے بغیر غیر قانونی ٹرانسپورٹ پر حج کے لئے جاتے پکڑے گئے انہیں ایک لاکھ ریال تک جرمانہ بھی کیا جائے گا جبکہ گرفتار ہونے والوں کی ضمانت بھی نہیں ہوسکے گی۔اس سال ایک لاکھ بیالیس ہزار پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جن میں سے ایک لاکھ پانچ ہزار عازمین مکہ پہنچ چکے ہیں۔