مسلمان اپنے اخلاق بہتر بنائیں ، نبی کریم ﷺ کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی کثیر تعداد ان کے گرد جمع نہ ہوتی: خطبہ حج

مسلمان اپنے اخلاق بہتر بنائیں ، نبی کریم ﷺ کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی ...
مسلمان اپنے اخلاق بہتر بنائیں ، نبی کریم ﷺ کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی کثیر تعداد ان کے گرد جمع نہ ہوتی: خطبہ حج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ المکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج کے دوران کہا ہے کہ مسلمانوں کو اپنے اخلاق بہتر بنانے چاہئیں کیونکہ اگر نبی کریم ﷺ کے اخلاق اچھے نہ ہوتے تو لوگوں کی کثیر تعداد ان کے گرد کبھی جمع نہ ہوتی۔
خطبہ حج کے دوران امام کعبہ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے امت کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اخلاق بہتر بنائیں کیونکہ نبی کریم ﷺ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیاتھا، آپ ﷺ نے بار بار اخلاق بہتر بنانے کی تلقین کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کے اعلیٰ اخلاق ہی تھے جن کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد ان سے متاثر ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان بھی سیرت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے اپنے اخلاق بہتر بنائیں اور غیر مسلموں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو اپنے قریب لے کر آئیں ۔

مزید :

عرب دنیا -