” میری انگلیاں بھی چاٹ دیجئے ذرا....“ بابائے اردو بھری محفل میں ایک صاحب کو انکی کس ناگوار حرکت پر یہ کہنے پر مجبور ہوئے؟ اگر تو آپ بھی یہ کام کرتے ہیں تویہ جان کر فوراً اس عادت کو چھوڑ دیں گے

” میری انگلیاں بھی چاٹ دیجئے ذرا....“ بابائے اردو بھری محفل میں ایک صاحب کو ...
” میری انگلیاں بھی چاٹ دیجئے ذرا....“ بابائے اردو بھری محفل میں ایک صاحب کو انکی کس ناگوار حرکت پر یہ کہنے پر مجبور ہوئے؟ اگر تو آپ بھی یہ کام کرتے ہیں تویہ جان کر فوراً اس عادت کو چھوڑ دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بابائے اردو مولوی عبدالحق نہایت نفیس انسان تھے۔اخلاق اورنشست وبرخاست میں قوائد کے قائل تھے ،اگر کسی کو ناشائستہ حرکت کرتے دیکھ لیتے تو اسے ٹوک دیتے ،ایک بار تو انکی نفاست طبع نے عجیب ہی کام دکھا دیا ۔
ایک محفل میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ایک صاحب کھانا کھانے کے بعد اپنی انگلیاں چاٹنے لگے۔ مولوی صاحب کی نفاست پسند طبیعت پر ان کی یہ حرکت سخت گراں گزری۔ جب وہ صاحب چٹخارے لے لے کر اپنی انگلیاں چاٹ چکے تو اپنا ہاتھ اور اپنی انگلیاں ان کے منہ کے قریب لے جا کر کہنے لگے۔
”لیجئے حضر ت! اب انہیں بھی صاف کر دیجئے۔“

مزید :

ادب وثقافت -