کوّے انسانوں سے ناراض کیوں ہیں؟ایک بڑے مزاح نگار کی ایسی بات جس میں بڑا راز پوشیدہ ہے

کوّے انسانوں سے ناراض کیوں ہیں؟ایک بڑے مزاح نگار کی ایسی بات جس میں بڑا راز ...
 کوّے انسانوں سے ناراض کیوں ہیں؟ایک بڑے مزاح نگار کی ایسی بات جس میں بڑا راز پوشیدہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اردوادب کے ممتاز ترین مزاح نگار شفیق الرحمن کووّں کی فطرت ایسے شناسا تھا کہ انہیں موضوع میں باندھ کر دراصل انسانوں کو ان کو چہرہ دکھادیا تھا۔یہ ہلکی پھلکی مزاحیہ تحریرپڑھنے والا بے ساختہ انہیں داد دیتا ہے۔مزید حماقتیں میں لکھتے ہیں۔

اردو کی مقبول ترین شاعرہ پروین شاکرجس محفل میں بھی جاتیں ،ایک ایسی حرکت کردیتیں کہ اس کے بعد انہیں ننگے پاوں گھر جانا پڑتا تھا

کوّا صبح صبح موڈ خراب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ایسا موڈ جو ویسے بھی خاص اچھا نہیں ہوتا۔ کوّا گانہیں سکتا اور کوشش بھی نہیں کرتا۔ وہ کائیں کائیں کرتا ہے۔ کائیں کے کیا معنی ہے؟ میرے خیال میں کچھ بھی نہیں ہوتے۔ کوّے کالے ہوتے ہیں۔ برفانی علاقوں میں سفیدی مائل کوا نہیں پایا جاتا۔ کوّا سیاہ کیوں ہوتا ہے؟ اس کا جواب بہت مشکل ہے۔ پہاڑی کوّ اڈیڑھ فٹ لمبا اور وزنی ہوتا ہے۔ میلان کے باشندے اس سے کہیں چھوٹے اور مختصر کوّے پر مانع ہیں۔ کوّے خوبصورت نہیں ہوتے لیکن پہاڑی کوّا تو باقاعدہ بدنما ہوتا ہے۔
کوّے کی نظر بہت تیز ہوتی ہے۔ جن چیزوں کو وہ نہیں دیکھتا، وہ اس قابل نہیں ہوتیں کہ ان کو دیکھا جائے۔ کوّا بے چین ہوتا ہے اور جگہ جگہ اُڑتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ زندگی مختصر ہے۔ چنانچہ وہ سب کچھ دیکھنا چاہتا ہے، یہ کون نہیں چاہتا؟ کوّا باورچی خانے کے پاس بہت مسرور رہتا ہے۔ درخت پر بیٹھ کر سوچتا ہے کہ زندگی کتنی حسین ہے۔ کہیں بندوق چلے تو کوے اسے ذاتی توہین سمجھتے ہیں اور دفعتاً لاکھوں کی تعداد میں نجانے کہاں سے آ جاتے ہیں۔ اس قدر شور مچاتے ہیں کہ بندوق چلانے والا مہینوں پچھتاتا رہتا ہے۔
بارش ہوتی ہے تو کوّے نہاتے ہیں اور حفظان صحت کے اصولوں کا ذراخیال نہیں رکھتے۔ کوّا سوچ بچار کے قریب نہیں پھٹکتا۔ اس کا عقیدہ ہے کہ زیادہ فکر کرنا اعصابی بنا دیتا ہے۔ کوّے سے ہم کئی سبق سیکھ سکتے ہیں۔ کوّا بڑی سنجیدگی سے اُڑتا ہے۔ بالکل چونچ کی سیدھ میں۔ کوّے اُڑ رہے ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ شرط لگا کر اُڑ رہے ہیں۔ کوّے فکر معاش میں دور نکل جاتے ہیں لیکن کبھی کھوئے نہیں جاتے۔ شام کے وقت کوئی دس ہزار کوّے کہیں سے واپس آ جاتے ہیں۔ ممکن ہے کہ یہ غلط کوّے ہوں۔ اگر آپ کوﺅں سے نالاں ہیں تو یہ مت بھولئے کہ کوّے بھی آپ سے نالاں ہیں۔

مزید :

ادب وثقافت -