فیض احمد فیض کا ہیئر کٹنگ سیلون,بہ زبان احمد ندیم قاسمی

فیض احمد فیض کا ہیئر کٹنگ سیلون,بہ زبان احمد ندیم قاسمی
فیض احمد فیض کا ہیئر کٹنگ سیلون,بہ زبان احمد ندیم قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممتاز ادیب احمد ندیم قاسمی کی  فیض احمد فیض سے خاصی بے تکلفی تھی۔وہ اکثر ان سے وابستہ یادوں کو کریدا کرتے اور کہتے کہ کیسے کیسے لوگ تھے جن سے نظریاتی اختلاف بھی ہوتا تو گلے لگا کر بات کرتے  ،گلا کاٹتے نہیں تھے۔انہی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ  ایک دن فیض احمد صاحب مجھے اپنی گاڑی میں بٹھا کر عبدالرحمن چغتائی صاحب کے ہاں لے جا رہے تھے۔ نسبت روڈ سے گزرے تو انہیں سڑک کے کنارے”قاسمی پریس“ کا ایک بڑا سا بورڈ دکھائی دیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ کن صاحب کا پریس تھا مگر بہر حال قاسمی پریس کا بورڈ تھا۔

فیض صاحب کہنے لگے”آپ چپکے چپکے اتنا بڑا کاروبار چلا رہے ہیں۔“ اس پر ہم دونوں ہنسے۔
تھوڑا آگے گئے تو میو اسپتال کے قریب مجھے ایک بورڈ نظر آیا۔ میں نے کہا۔ ”فیض صاحب! کاروبار تو آپ نے بھی خوب

پھیلا رکھا ہے، وہ بورڈ دیکھئے۔“ بورڈ پر ”فیض ہیئر کٹنگ سیلون“ کے الفاظ درج تھے۔ فیض صاحب اتنا ہنسے کہ انہیں کار سڑک کے ایک طرف روک لینا پڑی۔

مزید :

ادب وثقافت -