اٹک،رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن،3 دہشتگرد دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن)رینجرز اور پولیس نے تھانہ باہتر کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو دھماکاخیزمواد اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ باہتر کی حدود میں آپریشن حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کیاگیاجس میں رینجرزاور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا، کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا جن کے قبضے سے 2 کلاشنکوف2 پستول اور گولیاں برآمدکر لیا، دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
مزید پڑھیں:۔حکومت کا تمام غیر کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ