معروف صحافی اکبر یوسف زئی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اٹک کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، محسن رضا خان اور ندیم رضا خان سے اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کا اظہار تعزیت

معروف صحافی اکبر یوسف زئی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اٹک کے مقامی ...
معروف صحافی اکبر یوسف زئی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اٹک کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، محسن رضا خان اور ندیم رضا خان سے اہم سیاسی و صحافتی شخصیات کا اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور  45 سال سے  مقامی نجی ادارے روزنامہ ’’جنگ ‘‘ کے اٹک میں نمائندہ خصوصی رہنے والے سینئر تجزیہ کار اویس یوسف زئی کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم اویس یوسف زئی معروف  سینئر ترین صحافی اور مقامی نجی چینل کے ڈائریکٹر  نارتھ محسن رضا خان کے سگے چچا  اور   اٹک پریس کلب(رجسٹرڈ)کے سابق چیئرمین اور سینیئر  صحافی اویس یوسف زئی کے والد  تھے ۔ مرحوم نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شہریار خان’’ ڈان ‘‘کے سینیئر صحافی افتخار احمد خان ، روزنامہ’’ تلوار‘‘ کے ایڈیٹر وقار عمران،  اٹک پریس کلب کے صدر ندیم رضا خان اور پی ٹی وی کے عمران منصب کے بھی چچا تھے۔مرحوم اکبر یوسف زئی چند ہفتوں سے علیل اور ہولی فیملی میں زیر علاج تھے کہ گذشتہ شب خالق حقیقی سے جاملے ۔ان کی نماز جنازہ   عید گاہ اٹک میں ادا کی گئی، نماز جنازہ پیر عبد الظاہر رضوی نے پڑھائی،نماز جنازہ میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد،ممبر صوبائی اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری،ملک حاکمین خان ،علامہ غلام محمد صدیقی ،سابق نائب ضلع ناظم ملک ثمین خان،اے ڈی سی (ایف)طارق رحیم حیدری ،ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات،ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق،مجسٹریٹ درجہ اول پرائس کنٹرول کمیٹی محمد ظہیر،ریزیڈنٹ ایڈیٹرروزنامہ’’  نئی بات ‘‘ عبد الودود قریشی ،سینئر ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین ،سابق ٹی ایم او اٹک سردار شبیر،محمد افضل خان،اسلام آباد سے الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے راجہ فیاض،سعود ساحر،عامر سعید عباسی،سی آر شمسی،قیوم صدیقی کے علاوہ مذہبی سیاسی و سماجی اور اہل اٹک کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد اویس یوسف زئی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

دوسری طرف اکبر  یوسف زئی کے انتقال پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، سینیٹر مشاہد اللہ خان ،پیر زادہ ثاقب خورشید عالم ،سینیٹر پرویز رشید ، چئیرمین پی آئی اے مہتاب عباسی ،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، مریم اورنگزیب ، محمد نوشاد علی ،حامد میر ، طلعت حسین ، نصراللہ ملک  ،سرمد سالک ،جان محمد اچکزئی ،قیصر شریف ،خالد شہزاد فاروقی ،  عارف نظامی ، علی احمد ڈھلوں سمیت ملک بھر سے معروف سیاسی و صحافتی  شخصیات  نے محسن رضا خان ،ندیم رضا خان اور اویس یوسف زئی سمیت  دیگر  سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے  مرحوماکبر  یوسف زئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنتالیس سالہ صحافتی خدمات کاباب بند ہو گیا،  اکبر یوسف زئی کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی ،انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو اپنا شعار بنایا اور اپنے قلم سے حق و صداقت کا پیغام لوگوں تک پہنچایا۔اللہ مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

مزید :

اٹک -