اٹک میں ڈمپر نے سکول کے 4بچوں کو کچل ڈالا ، ڈرائیور فرار

اٹک میں ڈمپر نے سکول کے 4بچوں کو کچل ڈالا ، ڈرائیور فرار
اٹک میں ڈمپر نے سکول کے 4بچوں کو کچل ڈالا ، ڈرائیور فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فتح جنگ میں ڈمپرنے سکول کے 4بچوں کو کچل ڈالا ۔

نیو نیوز کے مطابق فتح جنگ میں تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے سکول کے بچوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 4معصوم زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے سکول جانے کیلئے اپنی وین کا انتظار کر رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے4بچوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر دو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی تاہم ڈمپر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔
حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں۔

مزید :

اٹک -اہم خبریں -