بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جل رہا ہے:صدر آزاد کشمیر کا امریکہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے خطاب

بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جل رہا ہے:صدر آزاد کشمیر کا امریکہ میں ...
بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جل رہا ہے:صدر آزاد کشمیر کا امریکہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت سے سات دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے لڑنے والے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نیا جوش پیدا کیا ہے‘ بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جل رہا ہے‘بین الاقوامی برادری مسئلہکشمیر کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو امریکہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

الزامات نہ لگاؤ،پاکستان کا اُڑی حملے پر کھلا چیلنج...تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت سے سات دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے لڑنے والے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نیا جوش پیدا کیا ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر جل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران سینکڑوں کشمیری مرد‘ عورتوں اور بچوں کو شہیدکیا گیا ہے‘ 150 سے زائد شہری پیلٹ گنز کے استعمال کے باعث اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو لگایا گیا ہے جبکہ موبائل اور ٹےلی فون سروس بھی منقطع کی گئی ہے۔سردار مسعود خان نے پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو آزاد کشمیر میں گڈگورننس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو جرات مندانہ انداز میں اٹھانے پر ان کی تعریف کی۔ صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبر کے خلاف پاکستانی اور کشمیری نوجوانوں کی فعال شرکت کیلئے سات نکاتی حکمت عملی پیش کی۔ انہوں نے کشمیری تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ کشمیر کاز کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ صدر آزاد کشمیر نے بین الاقوامی کمیونٹی پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر کو حل کرانے کیلئےاپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

آزاد کشمیر -