صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی سے ملاقات ، ایڈیٹر عمر مجیب شامی بھی موجود تھے

صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کی روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے گزشتہ روز روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ایڈیٹر عمر مجیب شامی بھی موجود تھے ۔ چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی نے انہیں وزیر بلدیات بننے پر مبارکباد پیش کی دریں اثنا ء صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجیب الرحمن شامی پاکستان کا قومی اثاثہ ہیں ۔ان کا احترام کرنا مجھ پر واجب ہے ۔مجیب الرحمن شامی صحافت کا فخر ہیں ۔اور میرے دل میں ان کی عزت اور احترامّ آج تک نہیں بلکہ جب سے یہ صحافت کر رہے ہیں تب سے ہے اور مجیب الرحمن شامی صاحب وہ واحد صحافی ہیں جو پاکستان کی دھرتی ہے پیار کرتے ہیں اس لئے ان کا قد بہت بڑا ہے اور یہ پاکستان کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کے محافظ صحافی ہیں ۔
صوبائی وزیر بلدیات

مزید :

صفحہ آخر -