افغانستان، آپریشن کلین اپ اور فضائی حملوں میں اہم طالبان کمانڈرسمیت 21جنگجو ہلاک

افغانستان، آپریشن کلین اپ اور فضائی حملوں میں اہم طالبان کمانڈرسمیت 21جنگجو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (آن لائن) افغانستان میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں اہم کمانڈر سمیت21طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی گورنر نصرالدین نظاری نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ قندوز کے ضلع داشت آرچی میں طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں اہم طالبان کمانڈر سمیت آٹھ جنگجو ہلاک ہو گئے دریں اثناء افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف صوبوں میں آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں پانچ داعش کارکنوں سمیت تیرہ جنگجو ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں کے دوران طالبان کی زیر ملکیت بڑی تعداد میں گاڑیاں اور ہتھیار بھی تباہ ہو گئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -