جماعت اسلامی کا ملک بھر کے سجادہ نشینوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا ملک بھر کے سجادہ نشینوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں منصورہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں ملک بھر کے درباروں کے سجادہ نشینوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس میں دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ اور دربار میاں میر کے سجادہ نشین پیر سید ہارون گیلانی نے بھی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک کی نظریاتی شناخت کو ختم کرنے اور آئین پاکستان کو متنازعہ بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں جن کے سدباب کیلئے ایک بڑی عوامی تحریک اٹھانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں لبرل ازم اور سیکولر ازم کی باتیں ہورہی ہیں ،ملک کے آئین میں قطعاًاس بات کی گنجائش نہیں ۔اجلاس میں پیرس حملوں کے بعد یورپ اور مغربی ممالک میں مسلمانوں اورمساجد و مدارس کے خلاف بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ معین الدین کوریجہ اور پیر سید ہارون گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک بھر کی خانقاہوں اور درباروں کا دورہ کرکے عوام کو نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے تیار کریں گے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،میاں مقصود احمد ،حافظ ساجد انور اورمولانا غیاث احمد نے بھی شرکت کی ۔

مزید :

صفحہ آخر -