صو بائی محتسب میں گریڈ 14کی افسر گریڈ 17 کی ایڈمن آفیسر تعینات
لاہور(سپیشل رپورٹر)صو بائی محتسب جاوید محمو د نے گریڈ 14کی افسر مس عروج کو گریڈ 17کی پو سٹ پر ایڈمن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق مس عروج صو بائی محتسب پنجاب میں بطور اسسٹنٹ 14گریڈ کے عہدہ پر فرائض سر انجام دے رہی تھی جس کو محتسب پنجاب جاوید محمو د نے گر یڈ 17میں تر قی دے کر ایڈمن آفیسر تعینات کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ صو بائی محتسب اعلی پنجاب کے گر یڈ 17کے سینئر تجربہ کا ر افسران کو نظر انداز کر کے تعینات کیا ہے جس پر محکمہ کے دیگر افسران میں تشو یش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے ایڈمن آفیسر مس عروج کا کہنا تھا کہ ایڈمن آفیسر پر تعیناتی میری قابلیت اور تجربہ کی روشنی میں صو بائی محتسب پنجاب نے کی ہے ۔