چیئرمین نیب سے ایک کیس میں ثبوت مانگے، ابھی تک مہیا نہیں کیے، نیب بڑے مقدمات چھور کر چھوٹوں پر ہاتھ ڈالتی ہے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (آ ن لائن ) سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد خان نے کہا ہے نیب والے بڑے مقدمات کوچھوڑ کرچھوٹے مقدمات میں ہاتھ ڈالتے ہیں ،نیب اربوں روپے کرپشن والے کیسز میں ثبوت مہیانہیں کرتی ،چیئرمین نیب سے ایک کیس میں ثبوت مانگے انہوں نے بھی مہیانہیں کیے،نیب کاادارے بڑے مقدمات کیلئے ہے ، یہ ریمارکس انہوں نے کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ملزم ظہور احمد کی درخواست ضما نت پر سماعت کے دوران دیئے ،جبکہ عدالت عظمیٰ نے کر پشن کے ملزم ظہوراحمدکی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔دوران سماعت نیب پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر ٹھوکر نیا ز بیگ روڈ،کنگن پورچونیاں روڈ،کلمہ چوک فلائی اوور میں کرپشن کاالزام ہے،ملزم بوگس وچر بناکررقم میں خردبردکرتاتھاجبکہ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات پر 6مختلف لوگوں کے دستخط تھے ،لیکن گرفتاری صرف ایک عمل میں لائی گئی،ملزم پر 15لاکھ کی کرپشن کا الز ا م ہے،مختلف ٹھیکوں میں ملزمان پر535ملین کی رقم خردبردکرنے کاالزام ہے، دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے کہا سرکاری کام شروع ہو تاہے تو سرکاری افسران خوش ہوجاتے ہیں اور سمجھتے ہیں ان کاکاروبار شروع ہوگیاہے حالانکہ سرکاری کام عوامی بہبود کیلئے ہوتے ہیں رشتہ داریاں پالنے کیلئے نہیں۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ۔