جسم پر برگر کا ٹیٹو بنوائیں اور پوری زندگی مفت برگر کھائیں

جسم پر برگر کا ٹیٹو بنوائیں اور پوری زندگی مفت برگر کھائیں
جسم پر برگر کا ٹیٹو بنوائیں اور پوری زندگی مفت برگر کھائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبرن(مانیٹرنگ دیسک) آسٹریلیا میں برگر بنانے والی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ان کے مشہور برگر کی تصویر کا ٹیٹو اپنے جسم کے کسی بھی حصے میں بنوائے گا تو اسے پوری زندگی تک ایک برگر روزانہ مفت دیا جائے گا۔کیفے 51 کا کہنا ہے کہ جب ٹیٹو کا نقش پوری زندگی آپ کا حصہ بن سکتا ہے تو زندگی بھر برگر کی فراہمی ممکن کیوں نہیں؟ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بہت آسان ہے کہ وہ ان کے مینو سے کوئی بھی برگر لے کر اس کا ٹیٹو اپنے جسم پر کھدوالیں اور بقیہ زندگی تک روزانہ ایک برگر مفت لے سکیں گے اور اس طرح وہ کیفے 51 کی برگر فیملی کا حصہ بن جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق اگر صارف ان کے برگر سے محبت میں ٹیٹو بنواسکتے ہیں تو کمپنی بھی ان سے پیار کرتے ہوئے انہیں پوری زندگی مفت برگر فراہم کرسکتی ہے۔کمپنی کے اعلان کے بعد توقعات سے کہیں زیادہ لوگوں نے برگر کے ٹیٹو اپنے جسم پر بنوا کر ان کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کردیں اور سب کو مفت برگر فراہم کرنا معاشی طور پر سودمند نہ ہوگا لہٰذا پہلے سوچا گیا کہ کہ قرعہ اندازی سے 10 افراد کو مفت برگر کی پیشکش کی جائے۔ تاہم اب بھی فیصلہ نہیں ہوپایا کہ کسے برگر دیا جائے اور کسے نہیں، مگر لوگ اکتوبر کے آخر تک اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں اور انعامات کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ کمپنی کا سب سے بڑا برگر 34 سینٹی میٹر اونچا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -