ستوکتلہ، 50 سالہ نامعلوم شخص قتل نعش گندے نالے سے برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ کے علاقہ میں 50سالہ شخص کو مبینہ طور پر گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد نعش گندے نالے میں پھینک دی گئی۔پولیس نے نعش کو مردہ خانے بھجوا کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم افرادنے نامعلوم شخص کو قتل کر کے نعش کوگندے نالے میں پھینک دیا اور موقع سے فرار ہ گئے تاہم مقامی راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے لیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں تاہم قاصل حقائق شناخت اور پوسٹمارٹم اورورثاءکے ملنے کے بعد ہی واضح ہوں گے جس کے بعد ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔