ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن سے بجلی اور گیس کے بلوں کے ادا شدہ سیلز ٹیکس منہا نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت،ایم ڈی سوئی ناردرن اور چئیرمین واپڈا کو نوٹس

ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن سے بجلی اور گیس کے بلوں کے ادا شدہ سیلز ٹیکس منہا نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن سے بجلی اور گیس کے بلوں کے ادا شدہ سیلز ٹیکس منہا نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت،ایم ڈی سوئی ناردرن اور چئیرمین واپڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔لاہور ٹیکس بار کی جانب سے صدر ٹیکس بار فرحان شہزاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کے تحت ادا شدہ سیلز ٹیکس کو دوبارہ وصول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ سیلز ٹیکس کی اینٹری کو لاک کر دیا گیا ہے جس سے بجلی اور گیس کے بلوں سے کاٹے جانے والے سیلز ٹیکس کو ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن سے منہا نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے اس اقدام سے شہری دوہرا سیلز ٹیکس دینے پر مجبور کر دئیے گئے ہیں جو کہ حکومت کا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت،ایم ڈی سوئی ناردرن اور چئیرمین واپڈا کو آٹھ نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -