دہشت گردوں کیلئے پاکستان کی سرزمین تنگ ہو گئی ،میاں منظور وٹو

دہشت گردوں کیلئے پاکستان کی سرزمین تنگ ہو گئی ،میاں منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب جنرل راحیل شریف، پاک فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتی ہے جو کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بے بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ یہ بات میاں منظور احمد وٹو، صدر پیپلز پارٹی پنجاب نے اپنے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے نیشنل ایکشن پلان کو بڑے حوصلے اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنارہے ہیں جس سے دہشت گردوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں اور قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور بین الاقوامی براداری پاکستانی فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کامیابیوں کی معترف ہے جس نے ان کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چےئرمین بلاول بھٹو شروع دن ہی سے دہشتگردوں کو طاقت کے ذریعے شکست دینے کے حامی رہے ہیں کیونکہ وہ کہتے تھے کہ یہ مسلمان ہیں اور نہ انسان۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور ’’ضرب عضب‘‘ چےئرمین بلاول بھٹو کے موقف کی تائید ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی سیلاب زدگان کی بر وقت امداد پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ بڑھ چڑھ کر سیلاب کے متاثرین کی مدد کریں اور انکی عزت و وقار کے ساتھ بحالی میں پیش پیش ہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -