اسلام آباد میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سےکٹر ایف 10 سے مارٹر گولہ برآمد‘ بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے اسلام آباد کے سےکٹر ایف 10 میں اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا اور اس دوران پولیس نے مارٹر گولہ برآمد کرلیا جس کے بعد پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے مارٹر گولے کو ناکارہ بنادیا۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے کہ ےہ مارٹر گولہ کہاں کا تیار کردہ ہے اور ےہ اسلام آباد کے حساس علاقے میں کیسے پہنچا

مزید :

صفحہ آخر -