ماحولیاتی آلودگی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے، شہباز شریف کا ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

صفحہ آخر

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ماحولیاتی آلودگی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بڑی رکاوٹ بن کر ابھری ہے۔انہو ں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی خواہ کسی بھی قسم کی ہو، اس سے انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لہٰذااقوام عالم کو مل کر قدرتی ماحول پر اثرانداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے عالمی دن پرہمیں سنجیدگی کیساتھ ماحول کے محافظ کے طور پر اپنے کردار کو تسلیم کرنا چاہیئے۔