ضلع اور تحصیل کی سطح پر ای خدمت مراکز قائم کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے: ڈاکٹر عمر سیف

ضلع اور تحصیل کی سطح پر ای خدمت مراکز قائم کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عامر بٹ سے) سفارش ،رشوت اور ایجنٹ کلچر سے مکمل پاک صوبائی حکومت کی طرف سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر نگرانی نو ڈویژن میں ای خدمت مراکز کا قیام کر دیا گیا ، تین سال پر محیط اس منصوبے کے لئے 2ارب روپے مختص کر دیئے گئے عوام کو ایک ہی چھت تلے ڈومی سائل ،پیدائش ،وفات،میرج ،طلاق اور کریکٹر سرٹیفکیٹ اراضی کی فرد ملکیت ،ڈرائیونگ لائسنس ،روٹ پرمٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء کے علاوہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس و جرمانے کی وصولی،رجسٹریشن ملکیت کی منتقلی ،کمپیوٹرائزڈ کاغذات اور نادرا کے ای سہولت کاؤنٹر پر یوٹیلیٹی بل جمع کروانے کی سہولیات میسر ہو ں گی ،ابتدائی طور پر 50ہزار درخواستوں کو نمٹایا گیا،مستقل قریب میں ہر ضلع اور تحصیل کی سطح پر ای خدمت مراکز قائم کر نے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ،نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانے اور دہشت گردی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لئے خصوصی سوفٹ بھی تیار لیا گیا ، ان خیالات کا اظہار پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو ایک چھت تلے متعدد سہولیات کی تیز رفتار فراہمی کے لئے ٹاؤن ہال لاہور کے علاوہ پنجاب کی نو ڈویژن میں ای خدمت مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن کے تحت محکمہ مال، نادرا، یونین کونسل، ٹریفک،لینڈ ریکارڈ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈومیسائل، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس لرنر، فردِ ملکیت برائے ریکارڈ، گاڑیوں کی تجدید، گاڑیوں کی ملکیت انتقال کی تصدیق شدہ کاپی، گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس، روٹ پرمٹ، ای سہولت، ڈاک کی خدمات، قومی شناختی کارڈ، پیدائش سرٹیفکیٹ، نکاح سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفیکیٹ، وفات سرٹیفیکیٹ اور وصولی ٹریفک چالان کی سہولیات ایک چھت تلے میسر ہیں ، شہریوں کو سروس فراہمی کے ساتھ ان کے کوائف ڈیٹا ویئر ہاؤس میں جمع ہوتا رہے گا،اگر خدا نا خواستہ دہشت گردی کی کوئی بڑی واردات ہوتی ہے تو مطلوبہ شخص کی نشاندہی میں ویئر ہاؤس میں جمع شدہ ڈیٹا مددگار ثابت ہو گا، ای خدمت ادارے کے قیام کے مقاصد بتاتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے آگاہی دی کہ ای خدمت مرکز کے ادارے کے قیام کا مقصد عوام الناس کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف اداروں کی طرف سے جدید طریقے سے رہنمائی اور اپنی سروس مہیا کرنا ہے، اس ادارے کے قیام سے جہاں عوام الناس کو نادرا، یونین کونسل، ٹریفک، لینڈ ریکارڈ، ایکسائز کے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ایک ہی ادارے میں ان تمام اداروں سے متعلقہ تمام سہولیات میسر آ جائیں گے ٹاؤن ہال لاہور کے علاوہ پورے پنجاب کی ڈویژن میں قائم کردہ ای خدمت مرکز میں سائلین کے لیے ہر ای خدمت سنٹر میں 14کاؤنٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر وہ کسی بھی سرٹیفکیٹ کے اجراء، گاڑیوں کے ٹیکس ٹوکن، نادرا شناختی کارڈ، فردِ ملکیت برائے ریکارڈ کے حوالے سے اپنی معلومات دئیے گئے فارم میں کمپیوٹر پر فل کروائیں گے اس کے بعد اسی بلڈنگ کے اندر بنائے گئے نادرا، پوسٹ آفس، ٹریفک، لینڈ ریکارڈ، یونین کونسل، ای سہولت کے دفاتر کو ریفر کر دی جائے گئے اور پھر متعلقہ ادارے کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے انفارمیشن وصول کر کے سائل کو دی جائے گی، بنیادی طور پر ای خدمت مرکز مختلف اداروں کی طرف سے بریج(کورئیر) کے فرائض سرانجام دے گا، اس ادارے کو کسی بھی دوسرے ادارے کے سسٹم کے ساتھ لنک نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس ادارے کا اپنا ایک سافٹ وئیر بنایا گیا ہے اور جو جو ادارے ابتدائی طور پر اس سنٹر کے ساتھ منسلک ہیں ان کے کمپیوٹر روم بھی اس ادارے کے اندر بنائے گئے ہیں جہاں سے آنے والے سائلین کو فوری طور پر معلومات مہیا کی جا رہی ہیں،پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین عمر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو متعدد سرکاری خدمات ایک چھت کے نیچے فراہم کرنے کے لئے ای خدمت مراکز کا منصوبہ شروع کر دیا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ان مراکز میں اب تک پچاس ہزار درخواستیں نمٹائی جا چکی ہیں انہوں ے کہا کہ ای خدمت مرکز ڈومی سائل ،پیدائش ،وفات،میرج ،طلاق اور کریکٹر سرٹیفکیٹ اراضی کی فرد ملکیت ،ڈرائیونگ لائسنس ،روٹ پرمٹ اور شناختی کارڈ کے اجراء کے علاوہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس و جرمانے کی وصولی،رجسٹریشن ملکیت کی منتقلی کی کمپیوٹرائزڈ کاغذات اور نادرا کے ای سہولت کا کاؤنٹر پر یوٹیلیٹی بل جمع کرانے کی سہولت دستیاب ہیں ،ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ٹوکن سسٹم کی وجہ سے یہ مراکز سفارش ،رشوت اور ایجنٹ کلچر سے مکمل پاک ہے انہوں نے کہا کہ لاہور میں مزید ایک اور پنجاب کے باقی ڈویژنوں میں ایک ایک ای خدمت مراکز کے قیام پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ مستقبل میں پنجاب کی ہر سطح پر ای خدمت مرکز قائم کرنے کا منصوبہ ہے ،اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے صوبے کی عوام کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،جس کے لئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جدید تقاضوں سے اہم آہنگ ایک سوفٹ ویئر تیار کیا ہے جو صوبے بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ،اس کے پہلے مرحلے میں 48ہزار شہریوں کی پروفائل مکمل کر لی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -