سابق چیف جسٹس پاکستان سے بدتمیزی کرنے والے وکیل اصغرکو 3سال قید اور 20ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم

سابق چیف جسٹس پاکستان سے بدتمیزی کرنے والے وکیل اصغرکو 3سال قید اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان سے بدتمیزی کرنے والے وکیل اصغرکو 3سال قید اور 20ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق1998ء میں جب سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی لاہورہائیکورٹ کے جج تھے توعدالتی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ محمداصغر نے بدتمیزی کی تو پنجاب بارکونسل نے لائسنس معطل کردیا،ایڈووکیٹ اصغر لائسنس معطل ہونے کے بعد12سال تک مقامی عدالتوں میں پریکٹس کرتا رہا،پنجاب بارکونسل نے ایڈووکیٹ کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت جولائی2012میں مقدمہ درج کروادیا،سول لائن پولیس نے مقدمہ کا چالان کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو جمع کروارکھا تھا،تقریبا 4سا ل کے بعد عدالت نے گزشتہ روزفیصلہ سناتے ہوئے ایڈووکیٹ اصغر کو مجموعی طور پر3سال قید اور20ہزارروپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنادیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -