اولیاءاللّٰہ کے مزارات رات گئے بند نہ کرنے کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری ، آئی جی پولیس سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا ءبندیال کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے اولیاءاکرام اور بزرگان دین کے مزارات رات کو بند کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری ، آئی جی پولیس پنجاب ، محکمہ اوقاف سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو یہ درخواست محمد حسین ابو بکر صدیق علی عمر فاروق عبداللہ عتیق الرحمان رانا کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ مزارات کو رات کے وقت بند کرنے سے نہ صرف عبادت میںمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ دور دراز سے آئے زائرین کو بھی شدید پریشانی آٹھانا پڑتی ہے جبکہ فاضل عدالت کی جانب سے ان مزارات کو بھی کھلا رکھنے کا حکم دیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے ۔
مزار حکم