پنجاب اسمبلی استحقاق کمیٹی کی میٹنگ میں 6 تحریک استحقاق زیر بحث آئیں
لاہور(نمائندہ خصوصی( پنجاب اسمبلی استحقاق کمےٹی کی جمعرات کو ہونے والی مےٹنگ مےں چھ تحرےک استحقاق زےر بحث آئےں جن مےں سے تےن کو دونوں طرف کے فرےقےن کو سننے کے بعد نمٹا دےا جبکہ دےگر تےن کے حوالے سے متعلقہ افسران کو رےکارڈ سمےت طلب کر لےا گےا۔استحقاق کمےٹی نے سےکرٹرےوں کے استحقاق کمےٹی کے سامنے پےش نہ ہونے کا بھی سختی سے نوٹس لےا اور کہا کہ بےوروکرےسی کی اس روش کوختم ہونا چاہئے ۔ پنجاب اسمبلی استحقاق کمےٹی کا اجلاس آج بھی جاری رہے گا جس مےں پاکستان پےپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن اسمبلی مےجر (ر) عبد الرحمن رانا کی پےش کردہ استحقاق کی چار تحرےکوں پر کاروائی عمل مےں لائی جائے گی۔ تحرےک استحقاق کمےٹی کی مےٹنگ اس کے چےئر مےن وارث کلو کی صدارت مےں اسمبلی کے کمےٹی روم مےں منعقد ہوئی جس مےں دےگر ممبران نے بھی شرکت کی۔ مےٹنگ مےں جن تحرےکوں کو نمٹا ےا گےا ان مےں پہلے نمبر پر پاکستان مسلم لےگ (ق) سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن اسمبلی ثمےنہ خاور حےات کی طرف سے ایڈےشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرےٹ نادر چٹھہ کے خلاف دی گئی تھی جسے دونوں فرےقےن کے سنے جانے کے بعد نمٹاےا گےا۔ دوسری تحرےک ملک احمد کرےم لنگڑےال کی سابقہ سےکرٹری آبپاشی ملک رب نواز اور تےسری مہر ارشاد احمد سےال کی پولےس کے خلاف زےر بحث آئی اور انہےں بھی فرےقےن کے سننے کے بعد سمےٹ دےا گےا۔ چوتھی تحرےک استحقاق رکن اسمبلی شاہد انجم کی طرف محکمہ آبپاشی کے خلاف دی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے استحقاق کمےٹی کے چےئر مےن وارث کلو نے سےکرٹری آبپاشی ، چےف انجےنےر اور اےکسےن رحےم ےار خان کو رےکارڈ سمےت خود پےش ہونے کی ہداےت کر دی۔ استحقاق کمےٹی نے اشرف سوہنا کی پی ڈبلےو ڈی کے سابقہ اےکسےن کے خلاف تحرےک استحقاق پر سےکرٹری کے حاضر نہ ہونے کا سخت نوٹس لےتے ہوئے سےکرٹری اسٹےبلشمنٹ کو ہداےت کی کہ وہ اگلی مےٹنگ مےں متعلقہ سےکرٹری اور ڈی جی کی حاضری کو ےقےنی بنائےں۔ چھٹی تحرےک استحقاق جو کہ علی حےدر نور نےازی کی طرف سے ڈپٹی سےکرٹری جنگلات کے خلاف پےش کی تھی پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں فرےقےن کا موقف سننے کے بعد ہداےت کی کہ آئندہ مےٹنگ مےں سےکرٹری مکمل رےکارڈ اور عملہ کے ساتھ پےش ہوں۔