تحر یک احتساب ملک میں کر پشن کے خاتمے کی جنگ ہے ،چوہدری سرور
لاہور ( خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان کو بلیک میل کر نے کوشش کر نیوالے حکمرانوں کی اپنی کشتی ڈوب رہی ہے۔ (ن) لیگی حکومت کو انکے اتحادی نہیں صرف کر پشن کا خاتمہ اور احتساب ہی بچا سکتا ہے ۔جب تک حکمران احتساب سے نفر ت کر یں گے قوم ان سے نفر ت کر تی رہے گی،تحر یک انصاف کے سواکوئی جماعت ملک میں حقیقی عوامی حکومت اور تبدیلی نہیں لا سکتی،آج7اگست سے عمران خان کی قیادت میں شروع ہونیوالی تحر یک احتساب ملک میں کر پشن کے خاتمے کی جنگ ہے ۔وہ گزشتہ روز کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران خود کو ٹھیک کر نے کیلئے تیار نہیں بلکہ تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنی سیاسی دکانداری کو چمکا رہے ہیں ۔