لیسکو ہیڈ آفس میں پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا

لیسکو ہیڈ آفس میں پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) لیسکو ہیڈ آفس میں پاور ڈسٹری بیوشن کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ۔ کنٹرول سنٹر کا افتتاح امریکی قونصلر جنرل نینا مار فائٹ نے کیا ۔ اس موقع پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو ارشد رفیق سمیت لیسکو کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔ پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر کے قیام سے نہ صرف بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی بلکہ لوڈ مینجمنٹ پروگرام کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا ۔ پاور کنٹرول سنٹر یو ایس ایڈ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصلر جنرل نینا مار فائٹ نے کہا کہ پاکستان توانائی بحران کا شکار ہے معاشی ترقی کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ امریکہ بحران کے حل کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ لائن لاسسز کی کمی کے لئے یو ایس ایڈ کے تعاون سے کئی منصوبے جاری ہیں ۔ کچھ منصوبوں کے اثرات سامنے بھی آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو ارشد رفیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول سنٹر کے قیام سے بجلی چوری کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی اب تک 99 گرڈ میں نئے میٹر تنصیب مکمل ہو چکی ہے دیگر میں تنصیب کا کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو سہولیت کی فراہمی اور ان کے شکایات کا ازالہ لیسکو کی پہلی ترجیح ہے اس میں کوتاہی کرتے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ اب تک کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی جا چکی ہے اور اس کی ریکوری بھی کی جا رہی ہے ۔
لیسکو ہیڈ آفس

مزید :

صفحہ آخر -