قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا تاریخی فیصلہ پارلیمینٹ اور عوامی میدان میں علماءاور سیاستدانوں نے شاندار کردار کیا، جمعہ کے اجتماعات میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت بیان کی جائے، مولانا فضل الرحمن کی اپیل
لاہور(نمائندہ خصوصی( آج سے 38برس قبل 7 ستمبر 1974 ءکوقومی اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا پارلیمنٹ میں مو لا نا مفتی محمود، مولا نا شاہ احمد نورانی ، ،مو لا نا عبد الحق،مو لا نا غلام غوث ہزاروی ،مولا نا عبد المصطفی الازہری ،پروفیسر غفور احمد ،چوہدری ظہور الہی نے جبکہ عوامی میدان میں مو لا نا یوسف بنوری ،نوابزادہ نصر اللہ خان ،مو لا نا عبد اللہ در خواستی ،مو لا نا محمد اجمل خان ،مو لا نا عبد الستار نیازی،مو لا نا خواجہ خان محمد،علامہ محمود رضوی ، مو لا نا عبید اللہ انور،علامہ احسان الہی ظہیر ،علامہ مظفر علی شمسی اور دیگر پیش پیش تھے ۔جمعیت علماءاسلام کے امیر مو لا نا فضل الرحمن اور مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے علماءاور خطباءسے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماع میں عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کو بیان کریں اور عوام کو 1974ءمیں ایک بڑی تحریک کی کا میابی کے حوالے سے اگاہ کریں اور اس بات کا عہد کریں کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کر نے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے۔