ایک پتنگ اور کٹ گئی، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
کراچی( آ ن لائن ) پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی،پی ایس 119 سے رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔کراچی میں پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس 119 سے منتخب ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارتضیٰ خلیل فاروقی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ارتضیٰ فاروقی کافی عرصے سے لندن میں مقیم تھے اور گزشتہ روز ہی وطن واپس آئے ہیں۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ارتضیٰ فاروقی کو پی ایس پی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں مانتے ہیں انہیں بھائی اور جو نہیں مانتے انہیں بڑا بھائی مانتے ہیں۔