2 افسروں کے تبادلوں کے احکامات، 7 افسران کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن

2 افسروں کے تبادلوں کے احکامات، 7 افسران کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے 2 افسران کے تقرروتبادلے اور 7 افسران کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ہیڈ کواٹرز لاہور الطاف بلوچ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے وہان سے ارشد منظور کو تبدیل کر کے ان کی خدمات مذید تقرری کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ جن افسران کر ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ان میں ڈی سی او اٹک حبیب اللہ 23 مارچ 2016کو، ممبر جوڈیشنل بورڈ آف ریونیو حسن رضا جعفری26 جولائی کو2016، سیکرٹری پنجاب پرائیویٹائرزیشن بورڈ چوہدری محمد اسحاق 5 جون 2016 کو، ممبر جوڈیشنل بورڈ آف ریونیو سید اظہر عباس گردیزی 14اپریل 2016کو، ممبر وزیر اعلی معائینہ ٹیم محمد اقبال 30 مارچ 2016 کو، ڈائریکٹر لینڈ ریکاڈ پنجاب گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ فاونڈیشن رانا نصیر احمد 11 جون 2016 کو، ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف ریونیو توقیر احمد قریشی 5 مئی 2016 کو، ایڈیشنل کمشنر کوارڈنیشن راولپنڈی سید سجاد حیسن شاہ 22 مارچ 2016 کو اپنی 60 سال عمر پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -