امریکہ اور بھارت کی آنکھ میں سی پیک کھٹک رہا ہے ،مشال ملک
لاہور(نامہ نگارخصوصی)کشمیری حریت راہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ کے ساتھ مل کر کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے رہا ہے، امریکہ اور بھارت کی آنکھ، میں سی پیک کھٹک رہا ہے سی پیک کی کامیابی کشمیر کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ،لاہور ہائیکورٹ بار میں برہان وانی کی برسی کے موقع پروکلاء سے خطاب میں مشال ملک نے مزیدکہا کہ بھارتی افواج نے برہان وانی کے بھائی کو شہید کیااور انکا گھر جلا دیا. برہان وانی نے اپنا سب کچھ کشمیر کی آزادی کے لئے نچھاور کر دیا ہے، برہان وانی کے گھر کو جلا دیا گیا اور انکے ماں باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ا انہوں نے کہا کہ وکلاء کشمیریوں کی آواز بنے۔ ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں نے مشال ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہر سطح پر حمایت کر رہی ہے ۔
مشال ملک