جونیئر کلرکوں کی اسامیوں کے لئے پٹواریوں کے بچوں کے20فیصد کوٹہ کے خلاف دائر درخواست پرجواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے مبینہ طور پرجونیئر کلرکوں کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے پٹواریوں کے بچوں کے لئے20فیصد کوٹہ مختص کرنے کے خلاف دائر درخواست پرایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سے 9نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار محبوب حیات کی جانب سے ان کے وکیل نوشاب اے خان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی عدلیہ میں جونیئر کلرکوں کی اسامیوں کا اشتہار دیا گیا جس میں پٹواریوں کے بچوں کے لئے بھی 20فیصد کوٹہ مختص کردیا گیا ہے جو دیگر کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ نوٹیفیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام محکموں کے ملازمین اور ان کے بچوں کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے۔