ایٹمی طاقت پاکستان کا تعلیمی نظام دور کے تقاضوں سے 60سال پیچھے ہے ،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

ایٹمی طاقت پاکستان کا تعلیمی نظام دور کے تقاضوں سے 60سال پیچھے ہے ،اقوام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(نیوز ڈیسک) پاکستان کا تعلیمی معیار کس قدر پست ہے اس کا اندازہ اقوم متحدہ کی ایک رپورٹ سے لگا یاجا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی طاقت پاکستان کا تعلیمی نظام نئے دور کے تقاضوں سے 60 سال پیچھے ہے۔بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں نہ صرف شرح خواندگی کی کمی ہے بلکہ پاکستان کا تعلیمی نظام بھی موجودہ دور کے تعلیمی تقاضوں کے معیار سے 60 سال پیچھے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا تعلیمی نظام دنیا بھر میں پرائمری سطح پر دی جانے والی تعلیم کے مقابلے میں 50 سال جب کہ سیکنڈری سطح پر دی جانے والی تعلیم نئے تقاضوں کے معیار سے 60 سال پیچھے ہے تاہم یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ دیگر کئی ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 56 لاکھ ایسے بچے ہیں جو سکول جاتے ہی نہیں جب کہ ایک کروڑ 4 لاکھ ایسے بچے ہیں جو سیکنڈری سکول سے آگے نہیں جاتے۔ جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کا محض 11.3 فیصد تعلیم پر خرچ کرتی ہے۔ اس وقت حکمرانوں کی ساری توجہ اپنا اقتدار بچانے اور سڑکیں بنانے پر مرکوز ہے لیکن ان کو قوم کے مستقبل کا کوئی خیال نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -