ناروال، سفاک باپ کے ہاتھوں نالے میں پھینکی جانیوالی دوسری بچی بھی دم توڑ گئی
نارووال(اے این این) نارووال میں سفاک باپ کے ہاتھوں نالے میں پھینکی جانے والی دوسری بچی بھی دم توڑ گئی ۔ 8سال کی مریم پہلے ہی دنیا سے رخصت ہوگئی تھی ، ملزم امجد پولیس کی حراست میں ہے ۔نارووال کے علاقے دین پورہ میں دس روز قبل سفاک باپ کے ہاتھوں دو بیٹیاں نالے میں پھینکے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔امجد نامی شخص گھر سے اپنی دو بچیوں 8 سالہ زینب اور اور 13 سالہ مریم کو برگر کھلانے کے بہانے لے کر گیا اور جب واپس آیا تو بچیاں ساتھ نہیں تھیں۔ اہل خانہ نے پوچھا تو پہلے ٹال مٹول سے کام لیا اور جب اس پر زور ڈالا گیا تو اس نے اعتراف کرلیا کہ بچیوں کونالے میں پھینک دیا ہے۔اہل خانہ نالے پر پہنچے تو ایک 8 سالہ بچی زینب سردی کی شدت برداشت نہ کرسکی اور دم توڑ چکی تھی جبکہ دوسری بچی 13 سالہ زینب تشویشناک حالت میں تھی، جو آج دم توڑ گئی۔اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ امجد کے پہلے تین بیٹے ہوئے اور ہر بیٹا پیدائش کے چند روز بعد انتقال کرگیا، پھر دو بیٹیوں کی پیدائش کے بعد بیٹا نہ ہونے پر محمد امجد ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔